عرب اتحاد کا حوثیوں کےخلاف آپریشن، 190 دہشتگردہلاک ، 29 گاڑیاں بھی تباہ

عرب اتحاد کا حوثیوں کےخلاف آپریشن، 190 دہشتگردہلاک ، 29 گاڑیاں بھی تباہ
عرب اتحاد کا حوثیوں کےخلاف آپریشن، 190 دہشتگردہلاک ، 29 گاڑیاں بھی تباہ

  

 ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کی مارب، البیضا اور تعزکمشنریوں میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 44 حملے کیے گئے۔ 

عرب ویب سائٹ کےمطابق عرب اتحاد نے بتایا کہ تینوں مقامات کے عسکری ٹھکانوں پر حملوں میں حوثیوں کی 29 گاڑیاں تباہ اور 190 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے۔یمن کی سرکاری افواج اور حوثیوں کے درمیان جمعرات کو گھمسان کے معرکے ہوئے، ایک سے زیادہ محاذ پر جنوبی مارب میں سرکاری افواج نے حوثیوں پر برتری حاصل کرلی۔ العمالقہ بریگیڈ نے جنوبی مارب کے العبدیہ ضلع میں نئی پیشرفت حاصل کی ہے۔ محاذ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق العمالقہ بریگیڈ نے الحمران اور عزلہ الصوفی علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا ۔یہ دونوں العبدیہ ضلع میں واقع ہیں۔ اس سے قبل العمالقہ نے الجفر علاقے کو حوثیوں کے حملوں سے محفوظ کردیا تھا۔الجوبہ میں سرکاری افواج اور ان کے ہمنوا حریت پسندوں نے امریش سٹراٹیجک چھاونی پر حملہ کیا ہے۔ مقصد الجوبہ اور حریب کو جوڑنے والی لائن تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ 

مزید :

عرب دنیا -