حیدرآباد میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے لڑکی سے پستول کی گولی چل گئی ، پھر کیا ہوا؟ افسوسناک خبر

حیدرآباد میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے لڑکی سے پستول کی گولی چل گئی ، پھر کیا ہوا؟ ...
حیدرآباد میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے لڑکی سے پستول کی گولی چل گئی ، پھر کیا ہوا؟ افسوسناک خبر

  

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حیدرآباد میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے مبینہ طور پر گولی لگنے سے لڑکی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو گولی لگنے کا واقعہ جمعرات کی شب تالاب نمبر 3 کے علاقے میں پیش آیا جہاں مبینہ طورپر گولی لگنے سے 14 سالہ لڑکی انعم سولنگی شدید زخمی ہو گئی۔پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کی موت ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چل جانے سے ہوئی تاہم واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -حیدرآباد -