بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشتگردوں کا رات گئے حملہ ، 10 سپاہی شہید 

بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشتگردوں کا رات گئے حملہ ، 10 سپاہی شہید 
بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشتگردوں کا رات گئے حملہ ، 10 سپاہی شہید 

  

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشتگردوں نے حملہ کر کے 10 سپاہیوں کو شہید کر دیا ۔ حملہ رات گئے کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پاک فوج کے 10 جوان شہید ہو گئے جبکہ ایک دہشتگرد مارا گیا ، جوابی فائرنگ سے کئی تخریب کار زخمی بھی ہوئے ۔

حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے  علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جس میں  تین دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیے ، فورسز کا کلیئرنس آپریشن تا دم تحریر جاری ہے ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -