جماعت اسلامی نے کراچی میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا

جماعت اسلامی نے کراچی میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا
جماعت اسلامی نے کراچی میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد جماعت اسلامی نے کراچی میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے  وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی قیادت میں وفد جماعت اسلامی کے دھرنے میں مذاکرات کے لئے پہنچا تھا  ، جہاں فریقین میں مذاکرات طے پانے کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ آج شاہراؤں پر دیے جانے والے دھرنے کی کال واپس لے رہے ہیں جبکہ مرکزی  دھرنے کو بھی ختم کر رہے ہیں ۔

خیال رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سےسندھ  کے نئےبلدیاتی قانون کو کالا قانون قرار دیا گیا تھا  اور اس کے خلاف  جماعت اسلامی نے  29 روز تک سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دیا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -علاقائی -سندھ -