مٹھی بھر عناصر قوم کا  بلند حوصلہ پست نہیں کر سکتے ، وزیر اعلیٰ پنجاب 

مٹھی بھر عناصر قوم کا  بلند حوصلہ پست نہیں کر سکتے ، وزیر اعلیٰ پنجاب 
مٹھی بھر عناصر قوم کا  بلند حوصلہ پست نہیں کر سکتے ، وزیر اعلیٰ پنجاب 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، مٹھی بھر عناصر قوم کا بلند حوصلہ پست نہیں کر سکتے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہید جوانوں کی وطن عزیز کیلئے قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں،شہداء نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیا، شہداء ہمارا سرمایہ ہیں ، دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خلاف پوری قوم یکسو ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کر نے کی سازش کر رہا ہے، دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنا ہے ، قومی یکجہتی اور اتفاق کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -