بزدل دشمن کا سامنا مضبوط قوم سے ہے ، وزیر اعظم 

بزدل دشمن کا سامنا مضبوط قوم سے ہے ، وزیر اعظم 
بزدل دشمن کا سامنا مضبوط قوم سے ہے ، وزیر اعظم 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے کیچ میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  بزدل دشمن کا ایک مضبوط قوم سے سامنا ہے جس نے پہلے بھی دہشت گردی کو شکست دی ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ  سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے تحفظ کا ضامن ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وزیر اعلی بلوچستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی واقعے کی بھرپور مذمت کی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم ہے ، شہداء قوم کے ہیرو ہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  مٹھی بھر عناصر قوم کا بلند حوصلہ پست نہیں کر سکتے ،  شہید جوانوں کی وطن عزیز کیلئے قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شہداء نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیا، شہداء ہمارا سرمایہ ہیں ، دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خلاف پوری قوم یکسو ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -