پی آئی اے کی بھارتی شہر جے پور کیلئے کل شیڈو ل پرواز کا معاملہ، بھارتی حکومت کی جانب سے کیا جواب آیا ؟ 

پی آئی اے کی بھارتی شہر جے پور کیلئے کل شیڈو ل پرواز کا معاملہ، بھارتی حکومت ...
پی آئی اے کی بھارتی شہر جے پور کیلئے کل شیڈو ل پرواز کا معاملہ، بھارتی حکومت کی جانب سے کیا جواب آیا ؟ 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی حکومت نے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کو جے پور کیلئے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق بھارتی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کی پرواز کو جے پور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں دی ، پی آئی اے کی خصوصی پرواز کو کل صبح کراچی سے لاہور اور پھر لاہور سے جے پور کیلئے روانہ ہونا تھا ، ہندو کونسل کی درخواست پر مقدس مقامات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھاجس پر کراچی سے جے پور کیلئے 160 یاتریوں کیلئے  پی آئی اے کی  خصوصی پرواز نے 29 جنوری کو روانہ ہو نا تھا اور دوپہر 12 بجے جے پور ایئر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی جس کی پی آئی اے حکام نے تصدیق بھی کر دی ہے ۔ گزشتہ ماہ بھی بھارت نے پی آئی اے کی دہلی پرواز کو اجازت نہیں دی تھی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -