ملک میں بڑھتی مہنگائی پر پرویز خٹک نے نیا جواز پیش کردیا

ملک میں بڑھتی مہنگائی پر پرویز خٹک نے نیا جواز پیش کردیا
ملک میں بڑھتی مہنگائی پر پرویز خٹک نے نیا جواز پیش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (ویب ڈیسک) وزیر دفاع  پرویز خٹک نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے جواز میں کہا ہےکہ دالیں،گھی، چینی سب باہر سے آرہے ہیں، وہاں بھی مہنگائی ہے، بیرونِ ملک والے یہ چیزیں مفت نہیں دے رہے۔

جیو نیوز کے مطابق بنوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں  پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی میں کوئی گروپنگ نہیں۔

اس موقع پر انہوں نے اختلافِ رائے رکھنے والےکارکنوں کو دوسری پارٹی میں جانےکا مشورہ بھی دے ڈالا اور کہا کہ   بلدیاتی انتخابات کا اگلا مرحلہ اہم ہے، یہ انتخاب جیتنا عمران خان کے مستقبل کا سوال ہے۔