سینیٹ میں سٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کے کس لیڈر نے حکومتی بل کے حق میں ووٹ ڈالا ؟ تہلکہ خیز خبر

سینیٹ میں سٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کے کس لیڈر نے حکومتی بل کے حق ...
سینیٹ میں سٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کے کس لیڈر نے حکومتی بل کے حق میں ووٹ ڈالا ؟ تہلکہ خیز خبر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ میں اپوزیشن کو حکومت کے ہاتھوں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، حکومت کا سٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران پہلے حکومت نے سٹیٹ بینک ترمیمی بل پیش کرنے سے روکنے کی استدعا کی کیونکہ حکومتی اراکین کی تعدادکم تھی تاہم کچھ دیر کے بعد بل کو پیش کیا گیا جس کے حق میں 43 ووٹ آئے اور مخالفت میں 42 ووٹ ڈالے گئے ،اس طرح سینیٹ میں سٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کر لیا گیا ۔

اپوزیشن کے دلاور خان نے حکومت کے سٹیٹ بینک ترمیمی بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ اے این پی کے عمر فاروق کانسی ووٹنگ کے وقت ایوان سے نکل گئے جبکہ اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی ایوان سے غیر حاضر رہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -