دعا منگی اغواء کیس، مرکزی ملزم عدالت سے واپسی پر پولیس کو کس طرح چکمہ دے کر فرار ہو گیا ؟ حیران کن انکشاف 

دعا منگی اغواء کیس، مرکزی ملزم عدالت سے واپسی پر پولیس کو کس طرح چکمہ دے کر ...
دعا منگی اغواء کیس، مرکزی ملزم عدالت سے واپسی پر پولیس کو کس طرح چکمہ دے کر فرار ہو گیا ؟ حیران کن انکشاف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )دعا منگی اغوائے برائے تاوان کیس کا مرکزی ملزم زوہیب قریشی پولیس اہلکارکو شاپنگ کروانے کا چکمہ دے کر فرار ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں پیشی کے بعد جب ملزم جیل نہیں پہنچا تو جیل حکام میں کھلبلی مچ گئی اور فوری طور پر اس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ ملزم زوہیب قریشی اور اس کے دیگر ساتھیوں کو عدالت میں پیشی پر لے جایا گیا تھا جہاں سے واپسی پر زوہیب قریشی کو پولیس اہلکار شاپنگ کرانے کے لیے طارق روڈ لے گئے، اور ملزم وہیں سے پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا، ملزم کی حفاظت پر مامور 2 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جب کہ فیروز آباد تھانے میں ملزم کے فرار کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 30 نومبر 2019 کو ڈیفنس کے علاقے سے دعا منگی کو اغوا کر کے تاوان وصول کیا تھا، جس کی گرفتاری سابق کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے پریس کانفرنس میں ظاہر کی تھی۔

مزید :

قومی -