ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹلی مٹ  میں دھماکے میں میرے کزن سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے ، سرفراز بگٹی 

ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹلی مٹ  میں دھماکے میں میرے کزن سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے ، ...
ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹلی مٹ  میں دھماکے میں میرے کزن سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے ، سرفراز بگٹی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ بگٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن )  سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ان کے علاقے سوئی کے نواحی علاقے ٹلی مٹ میں دھماکہ ہوا جہاں ان کے کزن سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ  8 زخمی ہو گئے ۔

اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ حملے میں کالعدم تنظیم ملوث ہے ، حکومت مذاکرات کے نام پر ہم سے مذاق کر رہی ہے ، میں صوبائی حکومت سے پچھا ہوں کہ کیوں ہمیں دہشتگروں کے آگے پھینک دیا ہے ۔

سینیٹر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ لوگوں کی مدد کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔