مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے ایک اور پریشان کن خبر، پٹرول کتنا مہنگا ہونے کا امکان ہے ؟ جانئے

مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے ایک اور پریشان کن خبر، پٹرول کتنا مہنگا ہونے کا ...
مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے ایک اور پریشان کن خبر، پٹرول کتنا مہنگا ہونے کا امکان ہے ؟ جانئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے ایک اور پریشان کن خبر آ گئی ہے ، آئندہ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے انڈسٹری ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان۔ 30 جنوری تک قیمت میں اتار چڑھاؤ یا ٹیکس میں تبدیلی سے حتمی قیمت کا تعین ہو گا۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 1.5ڈالر فی بیرل اضافہ ہواہے جس کے بعد خام تیل 90 ڈالر بیرل پر پہنچ گیاہے۔

مزید :

بزنس -