گزشتہ حکومت ایسی کئی بارودی سرنگیں بچھا کر گئی کہ آنے والی حکومت چل نہ سکے ، حسان خاور

گزشتہ حکومت ایسی کئی بارودی سرنگیں بچھا کر گئی کہ آنے والی حکومت چل نہ سکے ، ...
گزشتہ حکومت ایسی کئی بارودی سرنگیں بچھا کر گئی کہ آنے والی حکومت چل نہ سکے ، حسان خاور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے کہا کہ گزشتہ حکومت ایسی کئی بارودی سرنگیں بچھا کر گئی کہ آنے والی حکومت چل نہ سکے ۔

 الحمراء میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران حسان خاور نے کہا کہ پنجاب میں جاری مثالی، خاموش اور یکساں ترقی کے ثمرات جب ایک سروے کی شکل میں سامنے آئے اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کارکردگی میں نمبر ون آئے تو بہت سے لوگوں  کو یہ بات ناگوار گزری ۔  اس وقت کوئی ایسا شعبہ نہیں ہے جہاں قابلِ قدر ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا کر گزشتہ حکومتوں کو پیچھے نہیں چھوڑا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 400 ارب کی لاگت سے شروع کیا جانے والا ہیلتھ کارڈ آئندہ دو ماہ میں پنجاب کے ہر شہری کے پاس ہو گا، کونسی ایسی حکومت ہے جس نے اتنی قلیل مدت میں پہلے سے موجود انفراسٹرکچر کو استعمال کرتے ہوئے سات ہزار سکولوں کو اپ گریڈ کر کے ہزاروں طلباء کی سکولوں میں واپسی ممکن بنائی ہو ؟،  آج انقلابی ای ٹرانسفر پالیسی کے باعث کسی استاد کو سیکریٹریٹ کے دھکے نہیں کھانے پڑتے۔
حسان خاور نے بتایا کہ بزدار حکومت نے سمال ڈیمز اور نہروں پر کام کر کے 70 سالہ جمود کو توڑا،  کسان کارڈ اور مزدور کارڈ سے کاشتکاروں اور مزدوروں کو معاونت فراہم کی جا رہی ہے،  آج سے پہلے کم از کم اجرت کا تصور صرف باتوں اور فائلوں کی حد تک تھا،  حکومت غیر استعمال شدہ پراپرٹیز پر کمرشل سرگرمیاں شروع کر کے نجی سرمایہ کاری لا رہی ہے۔ جنوبی پنجاب کے بجٹ کی رِنگ فینسنگ اور جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام کے باعث وہاں کی عوام کو انکا جائز حق دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج 360 ارب کے ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ پیکج کی بدولت اضلاع اپنی سہولت اور ضرورت کے مطابق اپنی ترقی کے منصوبے بنا رہے ہیں، جب پرفارمنس پر بات نہ بنی تو حمزہ شہباز ٹرانسفر پوسٹنگ پر آ گئے جو گزشتہ وزیرِ اعلیٰ کا محبوب مشغلہ تھا، بزدار حکومت کا ٹرانسفر پوسٹنگ کا معیار سروس ڈیلیوری ہے، یہی حمزہ شہباز اپنے خاندان کی کرپشن کو "کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے" جیسی بے سر و پا توجیہات کے پیچھے چھپا کر نوجوان نسل کو گمراہ کن سبق دیتے رہے۔

مزید :

قومی -