وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں متوقع، شیخ رشید کی جگہ کس شخصیت کو وزارت داخلہ دیئے جانے کا امکان ہے ؟ بڑی خبر 

وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں متوقع، شیخ رشید کی جگہ کس شخصیت کو وزارت داخلہ ...
وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں متوقع، شیخ رشید کی جگہ کس شخصیت کو وزارت داخلہ دیئے جانے کا امکان ہے ؟ بڑی خبر 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں کیئے جانے کا امکان ہے تاہم شیخ رشید نے ان تبدیلیوں سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پرویز خٹک کو وزارت داخلہ دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ وزارت دفاع میں پرویز خٹک کی جگہ فواد چوہدری کو دی جا سکتی ہے تاہم اس وقت وزارت داخلہ شیخ رشید چلا رہے ہیں جنہیں وزارت اطلاعات سونپی جا سکتی ہے ۔

شیخ رشید سے جب کابینہ میں متوقع تبدیلیوں کے بارے پوچھا گیاتو انہوں نے ا س سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات میں جانے کا ابھی وقت نہیں ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -