چوری چھپے فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ لڑکی کی شرمناک ویڈیوز انکل نے دیکھ لیں، پھر ایسی بات کہی کہ سن کر ہرکوئی شرم سے لال سرخ ہوجائے

چوری چھپے فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ لڑکی کی شرمناک ویڈیوز انکل نے دیکھ لیں، ...
چوری چھپے فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ لڑکی کی شرمناک ویڈیوز انکل نے دیکھ لیں، پھر ایسی بات کہی کہ سن کر ہرکوئی شرم سے لال سرخ ہوجائے
سورس: Tiktok@karliebrooksxx

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی فیملی سے چوری گزشتہ پانچ سال سے فحش فلم انڈسٹری میں کام کر رہی تھی۔ گزشتہ دنوں اس کے انکل نے اس کی شرمناک فلمیں دیکھ لیں اور پھر لڑکی سے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ اہل مغرب کی جنسی بے راہ روی پر سر پیٹ کر رہ جائیں گے۔

 ڈیلی سٹار کے مطابق اس اداکارہ کا نام کارلی بروکس ہے ، جس نے بتایا ہے کہ جب اس کے انکل کو اس کے پیشے کے بارے میں علم ہوا تو اس نے اعتراض کرنے یا اس کے والدین کو بتانے کی بجائے اس سے پوچھ لیا کہ کیااس کا ’اونلی فینز‘ پر اکاﺅنٹ ہے؟

رپورٹ کے مطابق ’اونلی فینز‘ ایک ایسی ویب سائٹ ہے جس پر لوگ پیسوں کے عوض فحش ویڈیوز اور تصاویر دیکھتے ہیں۔ کارلی بروکس کا کہنا تھا کہ”میں نے پانچ سال تک اپنے گھر والوں سے یہ بات چھپائے رکھی کہ میں فحش فلم انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں لیکن گزشتہ روز مجھے میرے انکل کا میسج آیا۔ مجھے اس بات کا کم افسوس ہے کہ انہیں میرے پیشے کے بارے میں علم ہو گیا، مجھے زیادہ افسوس ان کی اس بات کا ہے جو انہوں نے اپنے میسج میں کہی۔میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میرا انکل بھی مجھ میں جنسی رغبت رکھے گا اور اونلی فینز پرمیری فحش ویڈیوز دیکھنے کی خواہش کرے گا۔“

 کارلی نے یہ کہانی اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں سنائی۔ اس کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 77لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -