مانچسٹر یونائیٹڈ کے تین کھلاڑیوں کو ’سروس‘ فراہم کرنے والی جسم فروش ماڈل نئی مشکل میں پھنس گئی 

مانچسٹر یونائیٹڈ کے تین کھلاڑیوں کو ’سروس‘ فراہم کرنے والی جسم فروش ماڈل ...
مانچسٹر یونائیٹڈ کے تین کھلاڑیوں کو ’سروس‘ فراہم کرنے والی جسم فروش ماڈل نئی مشکل میں پھنس گئی 
سورس: Instagram/shonariverofficial

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے تین کھلاڑیوں کو ’سروس‘ فراہم کرنے والے جسم فروش ماڈل نے ایک نئی مشکل کا انکشاف کر دیا ہے۔

 ڈیلی سٹار کے مطابق شونا ریور نامی اس 29سالہ جسم فروش لڑکی نے چند ہفتے قبل دعویٰ کیا تھا کہ وہ اپنے اس دھندے میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے تین کھلاڑیوں کو بھی سروسز مہیا کر چکی ہے۔ اب اس نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے ذریعے بتایا ہے کہ اس انکشاف کے بعد وہ نئی مشکل میں گھر گئی ہے کیونکہ لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ 

شونا ریور کا کہنا ہے کہ اس دعوے کے بعد سے اس کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر ان باکس میں پیغامات کی بھرمار ہو رہی ہے اور ہر کوئی ان تین کھلاڑیوں کے نام پوچھ رہا ہے۔ شونا ریور نے گزشتہ دنوں ڈیلی سٹار کو ایک خصوصی انٹرویو بھی دیا جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ ان تین کھلاڑیوں میں سے ایک نے اسے طے شدہ رقم سے کم دی تھی، حالانکہ وہ کھلاڑی کروڑ پتی ہے۔ 

شونا ریور نے کہا کہ ”اس دعوے سے میرا مقصد ان کھلاڑیوں کو شرمندہ کرنا یا ان سے کسی طرح کا کوئی فائدہ اٹھانا نہیں ہے۔ مجھے یہ اندازہ بھی نہیں تھا کہ میری اس دعوے پر مبنی پوسٹ اتنی وائرل ہو گی۔ اب میں اس پر کچھ پچھتاوے کا شکار بھی ہوں کہ مجھے اس طرح اپنے ’کلائنٹس‘کے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔ مجھے کچھ ایسی لڑکیوں کی طرف سے بھی میسجز موصول ہو رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ان کے بوائے فرینڈ مانچسٹر یونائیٹڈ میں ہیں، کہیں ان تین کھلاڑیوں میں وہ بھی تو شامل نہیں ہے؟“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -