فحش فلموں کی اداکارہ کورونا سے چل بسی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں کی اداکارہ الیشا ریو کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئیں۔
ڈیلی سٹار کے مطابق الیشا ریو کی عمر 55سال تھی۔ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد گھر میں قرنطینہ میں تھیں۔ وہیں 17جنوری کو وہ بے ہوش پائی گئیں جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
رپورٹ کے مطابق الیشا ریو نے1991ءمیں فحش فلم انڈسٹری میں شرمناک کیریئر شروع کیا تھا۔ 2004ءمیں انہیں اے وی این ہال آف فیم میں بھی شامل کیا گیا تھا۔