71سالہ شوہر نے اپنی 74سالہ بیوی کوموت کے گھاٹ اتار کرپولیس کو کال کردی

71سالہ شوہر نے اپنی 74سالہ بیوی کوموت کے گھاٹ اتار کرپولیس کو کال کردی
71سالہ شوہر نے اپنی 74سالہ بیوی کوموت کے گھاٹ اتار کرپولیس کو کال کردی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں 71سالہ شوہر نے اپنی 74سالہ بیوی کو خنجر کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار ڈالا اور پھر خود ہی پولیس کو کال کر دی۔

 دی سن کے مطابق اس آدمی کی شناخت ڈیوڈ میگس کے نام سے ہوئی ہے جس نے اپنی لنڈا نامی اہلیہ کے ساتھ طلاق کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ چند ہفتوں بعد دونوں میں طلاق ہونے والی تھی تاہم گزشتہ روز ڈیوڈ نے لنڈا کو قتل کر دیا۔پونٹی پول کے رہائشی ڈیوڈ نے لنڈا کو قتل کرنے کے بعد خود پولیس کو کال کر دی اور اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ لنڈا نے اس سے چوری کچھ رقم جمع کر کے کہیں چھپا رکھی تھی۔ اس نے کئی بار اس سے رقم کے بارے میں پوچھا اور نہ بتانے پر اسے قتل کر دیا۔

 پولیس کے مطابق ڈیوڈ اور لنڈا کی شادی 18سال قبل ہوئی تھی اور کافی عرصے سے دونوں کے تعلقات بہت کشیدہ تھے تاہم وہ ایک ہی گھر میں رہ رہے تھے۔ ملزم کو کارڈف کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔

مزید :

برطانیہ -