پی ایس ایل 7، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے کانٹے دار میچ کا نتیجہ آگیا

پی ایس ایل 7، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے کانٹے دار میچ کا نتیجہ آگیا
پی ایس ایل 7، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے کانٹے دار میچ کا نتیجہ آگیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیزن  7 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ20اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 190رنز بنائےجس کے جواب میں پشاور زلمی نے مقررہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں مکمل کیا ۔

تفصیل کے مطابق شہر قائد کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز نے پہلے اوورسے ہی مخالف ٹیم پر اٹیک کیا ۔ اوپنر ول سمید نے 61گیندوں پر97رنز بنائے اور آخری گیند پر کیچ پکڑا کر آوٹ ہوئے  ۔ ان کے ساتھ آنے والے احسن علی 46گیندوں پر73رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ ان کے بعد آنے والے بین ڈکٹ بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے ۔افتخار احمد آٹھ سکور ہی بنا سکے۔پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر اور ثمین گل نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں ۔

پشاور زلمی کی جانب سے ٹام کوہلر نے 22،یاسر خان نے 30،حیدر علی نے 19اور حسین طلعت نے 52رنز بنائے۔شعیب ملک نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور 48رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز نے تین جبکہ نسیم شاہ اور جیمز فلکنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -