مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ، کیا کیا چیزیں مہنگی ہوئیں ؟ جانئے

مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ، کیا کیا چیزیں مہنگی ہوئیں ؟ جانئے
مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ، کیا کیا چیزیں مہنگی ہوئیں ؟ جانئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی،ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.11 فیصد کم ہو 18.62 فیصد پر آگئی جبکہ سب سے کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی 20.24 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن میں ٹماٹر اوسط 18 روپے 53 پیسے اورلہسن13روپے 55 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔مٹن  کی قیمت میں دو روپے 45 پیسے فی کلو، دال چنا  ایک  روپے92 پیسےاور ماش کی قیمت میں  دو  روپے75  پیسے فی کلو  اضافہ ہوا  جبکہ دال مسور  ایک  روپے 54  پیسے، مونگ 68 پیسے مہنگی ہوئی۔گھی کی اوسط فی کلو قیمت ایک روپے75بڑھ گئی جس کےبعد گھی کی فی کلو اوسط قیمت 400 روپے 75 پیسے ہو گئی جبکہ پانچ لیٹر کوکنگ آئل کی اوسط قیمت دو ہزار 85 روپے 42 پیسے ہوگئی۔

ایک ہفتے میں آٹھ اشیا سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا، زندہ مرغی تین روپے 20 پیسے فی کلو، انڈے تین روپے 83 پیسے فی درجن سستے ہوئے جبکہ 200  گرام سرخ مرچ کی قیمت میں 25 روپے 85 پیسے کمی ہوئی اور چینی کی فی کلو قیمت ایک روپےپانچ  پیسے کم ہوئی۔

مزید :

قومی -