جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان معاہدہ ، مفتی منیب الرحمان بھی میدان میں آ گئے

 جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان معاہدہ ، مفتی منیب الرحمان بھی میدان ...
 جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان معاہدہ ، مفتی منیب الرحمان بھی میدان میں آ گئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف عالم دین اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مفتی منیب الرحمان نے کہاکہ علمائے اہلسنت نے اس معاملے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے، پر امن جدوجہد اور مذاکرات سے مسائل کو حل کرنا ایک قابلِ تحسین روش ہے۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ کراچی کے انفراسٹرکچر کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، پرامن سیاسی جدوجہد، مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنا ایک قابل تحسین روش ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ذمے دار اتھارٹیز کی طرف سے اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

واضح رہےکہ جماعت اسلامی اور سندھ حکومت میں بلدیاتی قانون پر مذاکرات کامیاب ہوگئے،جس  کےبعد جماعت اسلامی نے 29 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا  تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -