ملتان میں6سالہ مغوی بچی کی لاش برآمد ، وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی

ملتان میں6سالہ مغوی بچی کی لاش برآمد ، وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی سے رپورٹ طلب ...
ملتان میں6سالہ مغوی بچی کی لاش برآمد ، وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی
سورس: File Photo

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے شہر ملتان میں اغوا کی گئی چھ  سالہ بچی کی لاش برآمد کرلی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملتان میں دو روز قبل لاپتا ہونے والی  چھ سالہ بچی حمنہ کی لاش پانی کی ٹینکی سے برآمد ہوئی ہے، بچی کے اغوا کی رپورٹ تھانہ کینٹ میں درج کرائی گئی تھی، بچی کی تشدد زدہ لاش کو چچا کے گھر سے پانی کی ٹینکی سے برآمد کیا گیا ،بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ دوسری طرف بچی کی لاش ملنے کے واقعے کا وزیراعلی عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی،سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، پوسٹ مارٹم آنے کے بعد کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -