ڈاکٹر مصدق ملک نے یوسف رضا گیلانی پر سنگین الزام عائد کردیا 

ڈاکٹر مصدق ملک نے یوسف رضا گیلانی پر سنگین الزام عائد کردیا 
ڈاکٹر مصدق ملک نے یوسف رضا گیلانی پر سنگین الزام عائد کردیا 
سورس: File Photo

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کےرہنماسینیٹرمصدق ملک نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ایوان میں نہیں تھے، اپوزیشن کو شکست قائد حزب اختلاف کا ووٹ کم ہونے کے باعث ہوئی اور اس ووٹ کے کم ہونے سے حکومت نے پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا غلام بنا دیا ۔

سینیٹ سے سٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سینیٹر مصدق ملک نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ریاستِ مدینہ نے اپنے ہاتھوں سے غلامی کا طوق عوام کے گلے میں پہنایا ہے ، آج کے بعد نئی ایسٹ انڈیا کمپنی کے لارڈ گورنر سٹیٹ بینک کو نہ کوئی حکومت نکال سکتی ہے اور نہ جوابدہ کر سکتی ہے۔

انہوں  نے مزید لکھا کہ بل کے منظور ہونے سے نہ کوئی حکومت اسٹیٹ بینک سے پیسے لے سکتی ہے، نہ بتا سکتی ہے کہ ڈالر کی قیمت کیا ہو گی، واہ ریاست مدینہ!! ۔سینیٹر مصدق ملک سوال کیا کہ کمال ہے کہ کیا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بِل پیش ہوا، قائدِ حزبِ اختلاف یوسف رضا گیلانی غائب تھے، ایک ووٹ، یعنی گیلانی صاحب کا ووٹ کم ہونے سے پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنانے کا بل منظورہو گیا ، قائدِ حزب اختلاف بنانے والے اور اپوزیشن بنچ پہ بیٹھنے والے سینیٹرز نے بل کی والہانہ حمایت کی۔

دوسری طرف نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئےڈاکٹر مصدق ملک نےکہا کہ حکومت کاطریقہ کاربالغ نہیں، ڈنڈا ،سوٹا ، نیب کا مقدمہ کرنےوالاطریقہ کارہے،  اپوزیشن نے بالغ نظری دکھائی کہ معاملہ کمیٹی کوبھیج دیں

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -