جنوبی کوریا نے نئے قرنطینہ احکامات کا اعلان کر دیا
سیول (رضا شاہ)جنوبی کوریا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 4 فروری 2022 کے بعد کوریا میں داخل ہونے والے کوریا کے شہری اور تمام غیر ملکیوں کو 10 دن کی بجائے 7 دن قرنطینہ کرنا ہو گا اور پیشگی اعلان کردہ اضافی اقدامات پر عمل درآمد جاری رہے گا۔ ساؤتھ افریقہ کے علاوہ دیگر11 ممالک سے کوریا آنے پر پابندی اٹھا لی گئی ہے۔قرنطینہ سے استثنیٰ کو بھی سخت کیا جا رہا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے ایک سال تک کی سزا یا ایک کروڑ کورین وان(تقریبا 8ہزار3سو ڈالر) تک کا جرمانہ کیا جا سکے گا.