جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز

جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز
جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2022 کا باقاعدہ آغاز پنجاب ٹینس اکیڈمی باغ جناح لاہور میں ہوا۔ملت ٹریکٹرز کے مینجر ایڈمن عمران ایوب نے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رشید ملک، ٹینس پلیئرز اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

انڈر 18 پہلے راونڈ کے میچز میں بلال عاصم، احتشام ہمایوں، حسنین علی، فرمان شکیل اور حیدر علی رضوان نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔انڈرسٹینڈنگ کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں احتشام ہمایوں، شاہزیب زاہد، حسنین علی رضوان کامیاب قرار پائے۔ انڈر 14 کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں کامیاب کھلاڑیوں میں احتشام ہمایوں, امیر مزاری اور حسنین علی رضوان شامل تھے۔

مزید :

کھیل -