نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے فلم سنسر بورڈ تحلیل کر دیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے فلم سنسر بورڈ تحلیل کر دیا
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے فلم سنسر بورڈ تحلیل کر دیا

  

لاہور (حسن عباس زیدی سے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب فلم سنسنر بورڈ تحلیل کر دیا،وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات سلوت سعید نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

تفصیل کے مطابق محسن نقوی نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب فلم سنسر بورڈ تحلیل کر دیا ہے جس کے ساتھ ہی چیئرمین سنسر بورڈ چوہدری گل زمان عہدے سے فارغ ہو گئے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے پنجاب فلم سنسر بورڈ تحلیل ہونے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پنجاب فلم سنسر بورڈ کے ممبران آمنہ الفت، امہ عمارہ حکمت، عابدرشید کو بھی فارغ کردیاگیا۔پنجاب فلم سنسر بورد ممبران علی تنویر، ضیغم گوندل، جگن کاظم، فاطمہ احمد خان کو بھی فارغ کردیا گیا۔

مزید :

تفریح -