کوکا کولا نے اپنا سمارٹ فون متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا، بڑی خبر آگئی

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشروب ساز کمپنی کوکا کولا کی جانب سے جلد ہی اپنا سمارٹ فون مارکیٹ میں لائے جانے کا امکان ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ فون کسی سمارٹ فون کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا جائے گا اور اسے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں انڈیا میں لانچ کیے جانے کا امکان ہے۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے ٹیکنالوجی ایکسپرٹ مکول شرما نے ٹوئٹر پر کوکا کولا کے نئے فون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا " یہ رہا بالکل نیا کولا فون۔ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ ڈیوائس اس سہ ماہی میں ہندوستان میں لانچ ہو رہی ہے۔ Coca-Cola اس نئے فون کے لیے ایک سمارٹ فون برانڈ کے ساتھ اشتراک کر رہا ہے۔' واضح رہے کہ اگر یہ فون پہلی سہ ماہی میں لانچ ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ مارچ تک یہ فون مارکیٹ میں آجائے گا۔
سمارٹ فونز اور ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات اور خبریں فراہم کرنے والی ویب سائٹ جی ایس ایم ارینا کے مطابق افواہوں میں سے ایک امکان یہ ہے کہ کولا فون ری برانڈڈ Realme 10 ہوگا جس کے ونیلا Realme 10 ماڈل ہونے کا قوی امکان ہے۔