بھارتی ریاست بہار میں مرکزی وزیر کے بھائی کی موت پر ہنگامہ ، جواہر لال نہرو میڈیکل ہسپتال میدان جنگ بن گیا ،تفصیلات آپ بھی جانیے

بھارتی ریاست بہار میں مرکزی وزیر کے بھائی کی موت پر ہنگامہ ، جواہر لال نہرو ...
بھارتی ریاست بہار میں مرکزی وزیر کے بھائی کی موت پر ہنگامہ ، جواہر لال نہرو میڈیکل ہسپتال میدان جنگ بن گیا ،تفصیلات آپ بھی جانیے

  

بھاگلپور ( نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست بہار کے مشرقی علاقے کے  جواہر لال نہرو میڈیکل ہسپتال میں  مرکزی وزیر مملکت اشونی چوبے کے چھوٹے بھائی نرمل چوبے کی آئی سی یو میں موت کے باعث ہنگامہ برپا ہو گیا اور بالکل ایسی صورتحال ہو گئی جیسی فلموں میں دکھائی جاتی ہے۔ مرکزی وزیر کے بھائی کی موت  اور ہنگامے کے واقعے نے جواہر لال نہرو میڈیکل ہسپتال  اور ریاست میں صحت کی سہولیات پر کئی سولات کھڑے کر دیئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق   مرکزی وزیر مملکت اشونی چوبے کے چھوٹے بھائی نرمل چوبے کی جمعہ کی شام آئی سی یو میں موت ہو گئی، لواحقین نے آئی سی یو میں ڈاکٹر نہ ہونے کا الزام لگایا اور  ڈاکٹروں کو موت کا ذمہ دار ٹھہرایا جس کےآئی سی یو میں ہنگامہ  ہو گیا۔ جھگڑے کی اطلاع ملنے پر ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ اور آئی سی یو انچارج موقع پر پہنچے تو  مشتعل افراد نےانہیں  یرغمال بنا لیا۔

واقعہ  کی اطلاع ملتے ہی سٹی ڈی ایس پی کے ساتھ کئی تھانوں کی پولیس اور ایس ایس بی کے جوان ہسپتال پہنچے۔ اس واقعے کے بعد ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نے 2ڈاکٹرz کو آئی سی یو میں نہ رہنے کے الزام میں معطل کر دیا ۔بھارتی وزیر کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ نرمل چوبے کو شام 4 بجے کے قریب سانس لینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال  لایا گیا ، حالت بگڑتے دیکھ کر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا  لیکن آئی سی یو میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا اور ان کی موت ہوگئی ۔

 سٹی ڈی ایس پی  کا کہنا ہے کہ اب ایسی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور انتظامیہ غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی خواہ وہ کوئی بھی ہو۔