الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس، عدالت کا فواد چودھری کو ساڑھے 12 بجے پیش کرنے کا حکم 

الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس، عدالت کا فواد چودھری کو ساڑھے 12 بجے پیش ...
الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس، عدالت کا فواد چودھری کو ساڑھے 12 بجے پیش کرنے کا حکم 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں فواد چودھری کی ریمانڈ مسترد ہونے کیخلاف پولیس کی درخواست پہلے سننے کا فیصلہ کیا ہے،عدالت نے فواد چودھری کو ساڑھے 12 بجے اسلام آباد کچہری پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں فوادچودھری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،پولیس کی درخواست پر سیشن جج طاہر محمود خان نے سماعت کی ،تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا اس میں کیا ملزم کو عدالت کے سامنے فزیکل لانا ضروری ہے؟پراسیکیوٹر نے کہاکہ ہم نے فوٹو گرائیمیٹری ٹیسٹ اور ریکوریز کرنی ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ 2 دن میں آپ نے کیا کیا ہے؟پراسیکیوٹر نے کہاکہ وائس میچ کروایا ہے ایف آئی اے کو فرانزک کیلئے بھی لکھا ہے،لاہور سے گرفتاری کے بعد ہمیں یہاں سے رات 2 بجے 2 دن کا ریمانڈ ملا،عملی طور پر ہمیں ایک دن کا ریمانڈ ملا تھا تفتیش مکمل نہیں ہو سکی۔

فوادچودھری کے وکیل ڈاکٹر بابراعوان سیشن جج کے سامنے پیش ہوئے،بابراعوان نے کہاکہ پولیس کی اپیل پر ہمیں ابھی نوٹس نہیں ملا، ہم نے ضمانت کیلئے رجوع کر رکھا ہے، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کو حکم دیں ہماری ضمانت کی درخواست سن لیں ، حیران کن ہے تفتیشی افسر پیش نہیں ہورہا،10 بجے تفتیشی افسر کو بلایاگیا مگر وہ پھر بھی پیش نہیں ہوا،بابراعوان نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کا سینئر وکیل ہوں صبح 8 بجے سے انتظار کر رہاہوں ، یہ تو بنانا ریپبلک بن کر رہ گیا ہے،عدالت نے کہاکہ ساڑھے 10 بجے اس معاملے کو دیکھتے ہیں ۔

وقفے کے بعد کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی ،سیشن کورٹ نے ریمانڈ مسترد ہونے کے خلاف درخواست پہلے سننے کا فیصلہ کیا ہے،سیشن جج طاہر محمود خان نے احکامات جاری کردیئے ،سیشن کورٹ نے فواد چودھری کو ساڑھے 12 بجے اسلام آباد کچہری پیش کرنے کا حکم دیدیا،فواد چودھری کو سیشن کورٹ سے اڈیالہ جیل فکس کے ذریعے نوٹس بھجوایاگیا،سیشن جج نے کہاکہ پولیس اڈیالہ جیل سے فوادچودھری کو ساڑھے 12 بجے عدالت میں پیش کرے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -