فوادچودھری کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت میں وقفہ 

فوادچودھری کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت میں وقفہ 
فوادچودھری کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت میں وقفہ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنمافواد چودھری کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت میں وقفہ کر دیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں فوادچودھری کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت ہوئی،فواد چودھری کے وکلا بابراعوان، علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کہاکہ تفتیشی افسر نے بتایا فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی گئی ہے ،بابراعوان نے کہاکہ تفتیشی افسر کو یہاں آکر بتانا چاہئے تھا ، ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا،جج نے کہاکہ عدالت کے ذریعے آپ کو پتہ چل گیا، آپ چلے جائیں ،بابراعوان نے کہاکہ ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا، چلیں پھر انتظار کر لیتے ہیں ،پولیس ریکارڈ آنے تک سماعت میں وقفہ کردیا گیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -