فوادچودھری کو ہائیکورٹ پیش نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

فوادچودھری کو ہائیکورٹ پیش نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
فوادچودھری کو ہائیکورٹ پیش نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتارپی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کو ہائیکورٹ پیش نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی،درخواست میں آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریق بنایاگیاہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ 25 جنوری کو ہائیکورٹ نے فوادچودھری کو متعدد بار پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ، اسلام آبادپولیس نے عدالتی احکامات کے باوجود فوادچودھری کو پیش نہیں کیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت متعلقہ حکام کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کاحکم دے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -