سپریم کورٹ نے شہری کو جھوٹے مقدمات میں الجھانے والے شخص کو سخت سزا سنا دی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے غیرضروری اور جھوٹے مقدمات دائر کرنے پرفیصلہ جاری کردیا،عدالت نے 13 سال تک شہری کو مقدمات میں الجھانے والے درخواست گزارکو ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے کہاکہ جھوٹے مقدمات سے عدالتوں پر مصنوعی بوجھ ڈالا جاتا ہے، اصل سائلین متاثر ہوتے ہیں ،سپریم کورٹ نے کہاکہ جھوٹے مقدمات پر بھاری جرمانہ ہونا چاہئے ، جھوٹا مقدمہ دائر کرنے والے سے دوسرے فریق کے تمام اخراجات وصول ہونے چاہئیں۔