صدر عارف علوی سے فواد چودھری کی اہلیہ کی ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت عارف علوی سے پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کی اہلیہ نے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق حبا فواد نے صدر مملکت کو فواد چودھری کی گرفتاری اور عدالتی پیشرفت سے آگاہ کیا،صدر مملکت عارف علوی نے فواد چودھری کی اہلیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔