کنگ خان کی فلم "پٹھان" نے 2 دنوں میں 220 کروڑ روپے کما کر تمام ریکارڈ توڑ دیئے

کنگ خان کی فلم "پٹھان" نے 2 دنوں میں 220 کروڑ روپے کما کر تمام ریکارڈ توڑ دیئے
کنگ خان کی فلم

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے بادشاہ  شاہ رخ خان  کی 4 سال بعد بڑے پردے پر واپسی کا نیا انداز مداحوں کو  بے حد پسند  آیاان کی  فلم "پٹھان" نے دنیا بھر سے صرف 2 دن میں 220 کروڑ کماکر بھارتی انڈسٹری کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بنی شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم کی فلم "پٹھان" نے   باکس آفس پر تاریخ رقم کر دی ۔ فلم نے بزنس کے حوالے سے بھارت اور بیرون ملک میں صرف دو دنوں میں سب ریکارڈ توڑ دیئے  اور بہت حد تک یقینی ہے کہ فلم تیسرے دن بھی کمائی کے حوالے سے ریکارڈ قائم کرے گی۔رپورٹس کے مطابق  فلم "پٹھان"  نے صرف اس کے ہندی ورژن سے 3 دنوں میں 160 کروڑ روپے سے زائد  کی کمائی کی۔ فلم نے پہلے دن دنیا بھر میں 105 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ دوسرے دن فلم نے 150 کروڑ سے زائد کمائے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم "پٹھان" آنے والے دنوں میں مزید بزنس کر کے ریکارڈز قائم کرے گی جو کہ طویل وقت تک قائم رہ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ایکشن سے بھرپور فلم "پٹھان"میں شاہ رخ خان، جان ابراہیم اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں۔ جس نے فلم کے جی ایف 2 اور باہوبلی  کے قائم کئے گئے تمام ریکارڈ کو توڑ دیئے۔

مزید :

تفریح -