الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس،فوادچودھری نے بھی جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے نے کیس میں فوادچودھری نے بھی جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فوادچودھری نے کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کردی ، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ فوادچودھری کو جوڈیشل نہیں ڈسچارج کرنا بنتا تھا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فوادچودھری کوکیس سے ڈسچارج کیا جائے ،سیشن جج طاہر محمود خان نے سٹیٹ اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے ۔