مریم نواز کی امارات سے لاہور کی پرواز تاخیر کا شکار، جہاز روانہ نہ ہو سکا کیونکہ ۔۔

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نوازشریف کی امارات سے لاہور کی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف امارات سے لاہور آنے والی پرواز میں سوار ہو چکی ہیں اور روانگی سے قبل جہاز میں موجود ایک مسافر کے سینے میں تکلیف ہوئی جس کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی ہے ، مسافر کا طبی معائنہ کرنے کیلئے میڈیکل ٹیم جہاز میں داخل ہو چکی ہے ۔جہاز کے عملے کا کہناہے کہ پرواز ممکنہ طور پر ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ پرواز میں ن لیگی کارکن ہارون بھٹہ کی طبیعت خراب ہوئی ہے۔