کبھی دہشتگردی کی دفعہ پڑھی بھی ہے؟عدالت نے تفتیشی افسر کی سرزنش کردی

کبھی دہشتگردی کی دفعہ پڑھی بھی ہے؟عدالت نے تفتیشی افسر کی سرزنش کردی
کبھی دہشتگردی کی دفعہ پڑھی بھی ہے؟عدالت نے تفتیشی افسر کی سرزنش کردی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات خارج کردیں، عدالت نے تفتیشی افسر کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ کبھی دہشتگردی کی دفعہ پڑھی بھی ہے؟ 

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات کے معاملے پر سماعت ہوئی ،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردی کی دفعات خارج کردیں ،عدالت نے تفتیشی افسر کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ کبھی دہشتگردی کی دفعہ پڑھی بھی ہے؟ ۔

پولیس نے تھانہ ٹیکسلا، آر اے بازار مظاہرے کے مقدمات میں دفعہ 7 اے ٹی اے عائد کی تھی ،عدالت نے دہشتگردی دفعہ ختم کرکے کیس سول جج کو بھیج دیا۔

سول جج صداقت خان ے پی ٹی آئی کے 5 گرفتار کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرلیں ،عدالت نے گرفتار5 کارکنوں کو30 ،30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -