مریم نواز کے طیارے نے دبئی سےاُڑان بھر لی

مریم نواز کے طیارے نے دبئی سےاُڑان بھر لی
مریم نواز کے طیارے نے دبئی سےاُڑان بھر لی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز کے طیارے نے دبئی سے اُڑان بھر  لی ہے ، جبکہ لاہور میں ان کے استقبال کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔

نجی ٹی وی چینل" ڈان نیوز" کے مطابق نوا ز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی برطانیہ سے ملک واپسی پر جاتی امرا ءکے انٹری گیٹ کو پھولوں سے سجا دیا گیا ہے ، مریم نواز کو ویلکم کرنے کیلئے ورکرز ایئر پورٹ کے علاوہ جاتی امراء میں بھی موجود ہیں  دوسری جانب  لاہور ایئر پورٹ پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کے لیے گھوڑے پہنچا دیئے گئے ہیں جبکہ وہاں سے لیگی رہنما کو جلسے کی صورت میں جاتی امرا ءلے  جایا جائے گا۔

مزید :

قومی -