وطن واپسی کا سفر ،مریم نواز کی جہاز کے اندر سے ویڈیو سامنے آ گئی

سورس: Screengrab
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کے طیارے کے اندر سے ویڈیو شیئر کردی ہے۔
حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹ کے ساتھ لکھا کہ جہاز کا عملہ بھی وکٹری کا سائن بنا رہا ہے، اب سکہ ن لیگ کا ہی چلے گا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے مریم نواز بہت ہی خوشگوار موڈ میں ہیں۔
جہاز کا عملہ بھی وکٹری کا سائن بنا رہا ہے، اب سکہ ن لیگ کا ہی چلے گا۔۔ #خوش_آمدید_امید_سحر pic.twitter.com/9eqjNlpNpx
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) January 28, 2023
اس کے علاوہ ن لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی مریم نواز کے طیارے میں داخل ہونے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔
اس موقع پر مریم نواز نے وہاں موجود لوگوں سے خیریت بھی دریافت کی۔