فوادچودھری سیشن کورٹ میں پیش، پھولوں کی پتیاں نچھاور، عدالت کاہتھکڑیاں کھولنے کا حکم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن کو دھمکیوں کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کو عدالت میں پیش کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو سیشن کورٹ میں پیش کردیاگیا،فوادچودھری کو سیشن جج طاہر محمود کی عدالت میں پیش کیاگیا،،کارکنوں کی جانب سے فوادچودھری پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
عدالت نے غیرضروری افراد کو باہر جانے کی ہدایت کردی،بابراعوان نے کہاکہ ہتھکڑیوں کی چابی ہے یا مانگ کے لاﺅ گے؟ عدالت نے فوادچودھری کی ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم دیدیا۔