الیکشن کمیشن کیپٹل ڈویلپمنٹ کی طرح ایک اتھارٹی ،کہاں لکھا ہے تنقید نہیں ہو سکتی،بابراعوان 

الیکشن کمیشن کیپٹل ڈویلپمنٹ کی طرح ایک اتھارٹی ،کہاں لکھا ہے تنقید نہیں ہو ...
الیکشن کمیشن کیپٹل ڈویلپمنٹ کی طرح ایک اتھارٹی ،کہاں لکھا ہے تنقید نہیں ہو سکتی،بابراعوان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں فوادچودھری کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف پولیس کی درخواست پر سماعت کے دوران بابراعوان نے مختلف عدالتی فیصلوں کے حوالے دیتے ہوئے کہاکہ اس کیس میں کوئی ایسا شخص ہی نہیں جسے دھمکی دی گئی ہو،کہاں لکھا ہے الیکشن کمیشن پر تنقید نہیں ہو سکتی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بابراعوان نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات سے الیکشن کمیشن بھاگا ہے کہتا ہے کر لو جو کرنا ہے،جس شخص کی توہین ہوئی ہے وہ سامنے آئے،الیکشن کمیشن ایک اتھارٹی ہے جس طرح کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہے ۔بابراعوان نے کہاکہ پارلیمنٹ میں عورت کو ٹریکٹرٹرالی کہا گیا، کوئی پرچہ نہیں ہوا،ایک آدمی اسلامو فوبیا پر بولتا ہے اس کو یہودی کہہ رہے ہیں ، کوئی پرچہ نہیں ہوا،میں وکیل ہوں میں نے کہاں بھاگنا ہے، بھاگنے والوں کو تو سرکاری جہاز دیئے جاتے ہیں۔