عتیقہ اوڈھو نے فلم "پٹھان" کی کامیابی پر ماضی کی تصویر شیئر کرتے خوشی کا اظہار کیا

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہمراہ "دیوداس" کے سیٹ پر لی گئی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے فلم "پٹھان" کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عتیقہ اوڈھو نے شاہ رخ خان کے ساتھ ماضی میں لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سب کا خیال رکھنے والا شخص قرار دیا۔انہوں نے فلم "دیوداس "کے سیٹ پر لی گئی اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ" شاہ رخ خان بہت عاجز و شائستہ مزاج انسان ہیں جو سب کی فکر اور خیال رکھتے ہیں۔ سب سے بڑھ کر ان کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ اپنے خاندان سے رابطے میں ہیں.ان کی فلم کی شاندار کامیابی پر بہت خوشی ہوئی"۔انہوں نے سیاسی وجوہات کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تناؤ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "کاش ایسا نہ ہوتا اور دونوں ممالک کے فنکار باہمی تعاون سے ایک ساتھ مل کر کام کرتے کیونکہ یقینی طور پر مل کر کام کرنے میں عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ شائقین کی توجہ حاصل کرسکتے ہیں"۔
View this post on Instagram
یاد رہے اس سے قبل ماہرہ خان نے بھی فلم "پٹھان" کی کامیابی پر 5 سال قبل ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے فلم "رئیس" کے سیٹ سے شاہ رخ خان کے ہمراہ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں " 5 سال قبل مئی پٹھان" کہا تھا۔
خیال رہے کہ "پٹھان" کو 25 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نےصرف 2 دنوں میں 220 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔