پارٹی پہاڑ کی طرح ہے جو اس سے گرے گا وہ پتھر سے زیادہ نہیں ہوگا، مریم نواز نے متنبیہ کردیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ پارٹی پہاڑ کی طرح ہے جو اس سے گرے گا وہ پتھر سے زیادہ نہیں ہوگا، شاہد خاقان عباسی کی پارٹی سے وابستگی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مریم نواز لاہور ایئرپورٹ پر پہنچ گئی ہیں، ایئرپورٹ پر طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہاکہ ساڑھے 3 ماہ بعدپاکستان واپس آئی ہیں ، کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوں،ان کاکہناتھا کہ نوازشریف وطن واپسی کی تیاری کررہے ہیں،4 ماہ والد کے ساتھ سیاسی حکمت عملی مرتب کرنے کا موقع ملا،میری ٹریننگ نواز شریف صاحب نے کی ہے،میری خوش قسمتی ہے والد سے سیکھنے کا موقع ملا۔
ان کاکہناتھا کہ تین سال بعد والد سے ملی، اتنا عرصہ کبھی ان سے دور نہیں رہی ،مجھے والد سے سیکھنے کا موقع ملا،نوازشریف بہت جلد واپس آئیں گے۔
چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنا چاہتی ہوں،نوجوانوں کو مسلم لیگ ن میں لانا چاہتی ہوں ۔انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی پہاڑ کی طرح ہے جو اس سے گرے گا وہ پتھر سے زیادہ نہیں ہوگا، شاہد خاقان عباسی کی پارٹی سے وابستگی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔
مریم نواز کاکہناہے کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کے ساتھ جو ہو گا وہ مکافات عمل ہوگا۔