اسلام آباد میں پیر کو چھٹی کا اعلان

اسلام آباد میں پیر کو چھٹی کا اعلان
اسلام آباد میں پیر کو چھٹی کا اعلان

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کے دورے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 30 جنوری کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری و نجی اداروں میں پیر کو عام تعطیل ہو گی تاہم سی ڈی اے، ایم سی آئی اور اسلام آباد انتظامیہ کو چھٹی نہیں ہو گی۔ اسلام آباد انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس، آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور ہسپتالوں کا سٹاف بھی ڈیوٹی پر حاضر رہے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -