فواد چوہدری کا منہ ڈھانپ کر عدالت میں لائے جانے پر عمران خان کا رد عمل

فواد چوہدری کا منہ ڈھانپ کر عدالت میں لائے جانے پر عمران خان کا رد عمل
فواد چوہدری کا منہ ڈھانپ کر عدالت میں لائے جانے پر عمران خان کا رد عمل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کا منہ ڈھانپ کر دہشت گردوں کی طرح پیشی جنگل کا قانون ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو ہتھکڑیاں لگانے پر مبنی سلوک ظاہر کرتا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کس حد تک پہنچ چکی۔ان کا کہنا تھا کہ  اعظم سواتی،شہباز گل اور فواد چوہدری کے ساتھ روا رکھے گئے رویئے نے ثابت کر دیا کہ ہم بنانا ریپبلک بن چکے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ صورت حال ملک میں جنگل کے قانون کی غمازی کرتی ہے جہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اصول کارفرما ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -