سابق وزیر اعظم عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیا ل کو خط

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ دوران حراست فوادچوہدری کے آئینی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کو لکھے گئے خط میں اعظم سواتی اور شہباز گل پر دوران حراست ہونیوالے مبینہ تشدد کا بھی حوالہ دیا گیا ۔ خط میں عمران خان کاکہنا ہے کہ زیرحراست ملزم پر تشدد یاوقار کے خلاف اقداما ت کرنا غیر آئینی ہے۔