بجلی کا بل ادا نہ کرنے پر کراچی کے2علاقوں کی بجلی بند کردی گئی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی الیکٹرک کمپنی نے 39کروڑ75لاکھ روپے کا بل جمع نہ کروانے پر چنیسر گوٹھ اور معصوم شاہ کالونی کی بجلی بند کردی۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوں کی وصولی کے بغیر بجلی کی فراہم ناممکن ہے، چنیسر گوٹھ اور معصوم شاہ کالونی کے رہائشی جلد از جلد بل ادا کریں تاکہ بجلی کی فراہمی بحال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وقت پر بلوں کی ادائیگی سے بجلی کی بہتر فراہمی ممکن بنانے میں مدد ملتی ہے ۔ صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کی مذمت کی گئی ہے ۔سعید غنی کاکہنا ہے کہ معصوم شاہ کالونی، چنیسرگوٹھ، لیاقت اشرف کالونی، ہل ایریا میں گھنٹوں سے بجلی بند ہے اور بجلی کی جبری بندش کے سبب پورے علاقے میں پانی کی فراہمی معطل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی نا ہونے کی وجہ سے بچوں،بزرگوں اور بیمار افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،ایسی صورتحال میں کوئی جانی نقصان ہوا تو مقدمہ کے الیکٹرک کے حکام درج کروایا جائے گا.