ڈی جی خان جھنگی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک، 2 فرار

ڈی جی خان جھنگی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک، 2 فرار
ڈی جی خان جھنگی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک، 2 فرار

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی خان جھنگی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے خطرناک اسلحہ اور دستی بموں سمیت بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ڈی جی خان جھنگی میں واقع چیک پوسٹ پر حملے کی اطلاع پر کاونٹر ٹیرر ازم فورس پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے کلاشنکوف، پستول کی 50 گولیاں ، 2 دستی بم اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا جبکہ مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گرد اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی واقعات میں ملوث رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -