فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے بھی چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے بھی چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا
فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے بھی چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فواد چوہدری کے بھائی اورالیکشن کمیشن حکام کو دھمکیاں دینے کے کیس میں ان کے وکیل فیصل چوہدری نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطابندیال کوخط لکھ دیا ہے۔

 فیصل چوہدری نے خط میں لکھا ہے کہ وہ یہ خط ایک وکیل کی حیثیت سے دوسرے وکیل کی گرفتاری سے متعلق لکھ رہے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کو لاہور سے دہشتگردوں کی طرح گرفتار کیا گیا ہے ،انہیں عدالت میں پیش کرنے کی بجائے اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا،اداروں کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کا مذاق اڑایا گیا ہے ۔فیصل چوہدری نے چیف جسٹس عمرعطا بندیال سے فوادچوہدری کی گرفتاری کا ازخود نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -