پی سی بی کا کوئی توشہ خانہ نہیں، جتنے تحفے ملے گھر لے جاؤں گا، نجم سیٹھی کا بیان

پی سی بی کا کوئی توشہ خانہ نہیں، جتنے تحفے ملے گھر لے جاؤں گا، نجم سیٹھی کا ...
پی سی بی کا کوئی توشہ خانہ نہیں، جتنے تحفے ملے گھر لے جاؤں گا، نجم سیٹھی کا بیان

  

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پی سی بی کا توشہ خانہ ہے ہی نہیں، جتنے تحفے ملے گھر لے جاؤں گا، تلوار ملی تو فریم کروا کر یہیں لگوا دوں گا۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ تلوار کا تحفہ ساتھ نہیں لے جا سکتا، جہاز میں لے کر گیا تو جیل ہو جائے گی۔ اس سال کا پی ایس ایل گزشتہ لیگ سے معیاری ہو گا، ایونٹ کی اچھی مارکیٹنگ نہیں ہو رہی، زیادہ خرچہ کرنا پڑے گا۔ پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں 4 سے 5 کھلاڑی ایونٹ کھیل رہے ہیں، جن پلیئرز کا نمائشی میچ میں نام ہے وہ بی پی ایل سے واپس بلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں میچز ضرور ہوں گے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 3 میچز کی سیریز یہاں کھیلی جسے دیکھنے کیلئے شائقین بڑی تعداد میں آئے، اس شہر سے خاص رشتہ ہے جسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔

مزید :

کھیل -